حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں سوماجی گوڑہ کا علاقہ شاپنگ کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے معاملہ میں ملک کے بہترین ہائی اسٹریٹس (بازاروں ) کی فہرست میں دوسرے مقام پر ہے ۔ نائٹ فرینک کے ایک سروے کے مطابق بنگلورو کی ایم جی روڈ ملک کا ٹاپ ہائی اسٹریٹ ہے ۔ اس کے بعد سوماجی گوڑہ دوسرے مقام پر ہے ۔ ممبئی میں لنکنگ روڈ اور دہلی میں ساوتھ ایکسٹینشن ۔ نائٹ فرینک انڈیا کی فلیگ شپ سالانہ رپورٹ ’تھنک انڈیا تھنک رٹیل 2023 ۔ ہائی اسٹریٹ رئیل اسٹیٹ آوٹ لک ‘ کے حصہ کے طور پر ٹاپ آٹھ مارکسٹ میں 30 ہائی اسٹریٹس کے لیے رینکنگ اسٹیڈی کی گئی ۔ بہترین بڑے بازار وہ ہوتے ہیں جہاں پہنچنا آسان ہو ۔ پارکنگ کی کافی سہولت ہو اور جہاں قسم قسم کے ریٹیل شاپس ہوں ۔ اس سروے میں خان مارکٹ ( دہلی ) اور ڈی ایل ایف گلیئریا ( گروگرام ) کارینک بہت کم ہے ۔ جب کہ سڑک کے کنارے زیادہ رینک کے مارکٹس میں ایم جی روڈ ( بنگلورو ) ، سوماجی گوڑہ (حیدرآباد ) لنکنگ روڈ ( ممبئی ) ، انانگر ، پارک اسٹریٹ اور Camac اسٹریٹ (کولکتہ ) شامل ہیں ۔۔