غازی آباد : اترپردیش کے غازی آباد میں متھوٹ فینانس کے مینجر کو ان کے ایک کزن نے اس کمپنی کے گودام میں محفوظ صارفین کا سونا سرقہ کرنے کی کوشش میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے مہلوک مینجر کے کزن اور ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ مینجر کا کزن اور اس کے چند ساتھی کمپنی کے گودام سے سوناکا سرقہ کرچکے تھے لیکن مینجر نے اس واقعہ کا پتہ چلاتے ہوئے پولیس کو اطلاع کی تھی جس کے بعد سارقین نے انہیں گولی مارکر ہلاکر کردیا۔