سونا 37000 روپئے 10 گرام، چاندی کی قیمت 43100 فی کیلو

   

نئی دہلی 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں سونے کی فی 10 گرام قیمت میں آج 800 روپئے کا بھیانک اضافہ ہوا۔ جو بیک وقت ہونے والا اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 800 روپئے کے اضافہ کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 36,970 روپئے تک پہونچ گئی۔ باور کیا جاتا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے سبب قیمتی زرد دھات کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔ 1000 روپئے اضافہ کے ساتھ چاندی کی قیمت 43,100 روپئے فی کیلو تک پہونچ گئی ہے۔