بھوپال :کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی فلائٹ میں اچانک تکنیکی خرابی آنے کے بعد اس کی بھوپال میں واقع راجہ بھوج ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ سونیا اور راہول بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی 2 روزہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد چارٹرڈ فلائٹ سے دہلی لوٹ رہے تھے کے طیارے میں تیکنیکی خرابی کے باعث بھوپال میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔راہول گاندھی کے ذاتی اسٹاف نے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ سے متعلق تصدیق کی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور تنظیم انچارج راجیو سنگھ نے بتایا کہ رکن اسمبلی عارف مسعود، پی سی شرما ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ راہول-سونیا کو بھوپال ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج کے اندرٹہرایا گیا ۔کانگریس قائدین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب راہول۔سونیا کا 9.30 بجے انڈیگو کی فلائٹ سے دہلی روانگی کا پروگرام طے ہے ۔ اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی ہے کہ جس چارٹرڈ ایئرکرافٹ سے سونیا۔راہول دہلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
راہول کی عرضی پر 21جولائی کو سپریم کورٹ میں سماعت
نئی دہلی: سپریم کورٹ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے ‘مودی کنیت’ پر تبصرے سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے خلاف دائر کردہ خصوصی عرضی پر 21 جولائی کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے منگل کے روز سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے خصوصی تذکرے کے دوران جلد سماعت کی درخواست پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کو 21 جولائی کے لیے درج کرنے کی ہدایت دی۔منو سنگھوی نے کانگریس لیڈر کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ان کی عرضی پر جمعہ یا پیر کے روز سماعت کرنے کی درخواست کی۔