سونیا گاندھی پھر علیل، شریک دواخانہ

   

نئی دہلی : کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی پھر ایک بار علیل ہوگئی ہیں۔ اُنھیں یہاں سرگنگارام ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ اُن کے ڈاکٹر اروپ باسو نے بتایا کہ کانگریس لیڈر کو تیز بخار میں دوپہر 12 بجے دواخانہ سے رجوع کیا گیا۔ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اُن کا علاج جاری ہے۔ فی الحال تمام ضروری میڈیکل ٹسٹ کئے جارہے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی۔