سونیا گاندھی کو عدالت میں کھینچنے سمرتی ایرانی کی دھمکی

   

نئی دہلی :انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے بیٹی پر غیر قانونی طور پر شراب خانہ چلانے کے الزامات پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سونیا گاندھی کو عدالت لیجانے کی دھمکی دے ہے۔سمرتی ایرانی نے کہا کہ ان کی بیٹی 18 سالہ کالج کی طالبہ کا قصور یہ ہے کہ اس کی ماں نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی جانب سے 5 ہزار کروڑ روپے کا غبن کرنے پر پریس کانفرنس کی۔سمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ اس لڑکی کا قصور یہ ہے کہ اس کی ماں نے 2014 اور 2019 میں راہول گاندھی کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا۔کانگریس کا کہنا تھا کہ سمرتی ایرانی کی بیٹی ریاست گوا میں ایک غیر قانونی شراب خانہ چلاتی ہیں۔