سونیا گاندھی کے گھر پر غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ:اشوک گہلوت

   

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کانگریس اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دے رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کے ساتھ مودی حکومت کی آمریت ہے اور ملک کے عوام کو اس کے خلاف متحد ہونا پڑے گا، ورنہ سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ “کانگریس ہیڈکوارٹر اور 10 جن پتھ کو پولیس کیمپ میں تبدیل کرنے کی آج کی کارروائی ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی ہے۔