سونے کی قیمت بڑھکر 41,000 سے متجاوز

   

٭ ہندوستان میں گولڈ کی قیمتوں میں پیر کو 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور نئی قیمت ریکارڈ سطح پر پہونچ گئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 41,096 روپئے ریکارڈ کی گئی ۔ زرد دھات کی قیمت میں یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگیوں کے درمیان عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی احتیاط سے تجارت کا نتیجہ ہے ۔ سال 2019 ء میں سونے کی قیمت 25 فیصد بڑھی تھی اور 2020 ء کے ابتدائی دنوں میں ہی یہ قیمت زائد از 5 فیصد بڑھ چکی ہے ۔