سوپر اوور میں راشد خان کی گیند پر چھکا ، آئر لینڈ کامیاب

   

نوائیڈا۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آئرش بیٹسمین کیون اوبرائن نے سوپر اوورکی آخری گیند پر راشد خان کیخلاف اس وقت چھکا لگا کراپنی ٹیم کو افغانستان کیخلاف 13 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پہلی کامیابی سے ہمکنارکرادیا جب کامیابی کیلئے تین رنز درکار تھے جس پر انہیں مین آف دی میچ بھی قراردیاگیا تاہم سیریز میں افغانستان نے2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گاریتھ ڈیلانی37،ہیری ٹیکٹر 31اورکیون اوبرائن کے 26 رنزکی بدولت آٹھ وکٹوں پر 142 رنز بنائے۔افغانستان کی جوابی اننگز میں مین آف دی سیریز رحمن اللہ گرباز نے تین چوکوں اور تین چھکوں سمیت 42 اورکپتان اصغر افغان نے 32 رنز بنا کر کھیل کو سنبھال لیا تھا لیکن گاریتھ ڈیلانی اورسیمی سنگھ نے دو،دو وکٹیں لے کر ۔سوپر اوور میں افغانستان کریگ ینگ کیخلاف آٹھ رنز بنا سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جوابی اننگز میں پال اسٹرلنگ نے راشد خان کو دوسری گیند پر چوکا لگا کر ہدف آسان کیا لیکن تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اگلی دو گیندوں پر دو رنز بن سکے تاہم آخری گیند پر تین رنز درکار تھے تو مین آف دی میچ کیون اوبرائن کے چھکے نے آئرلینڈ کو کامیاب کردیا۔