کریم نگرکلکٹریٹ میں کلکٹر ششانک کا عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب
کریم نگر : سوچھ سرویکشن 2021،عوامی بیت الخلاء نرسری کے کاموں، اسٹریٹ وینڈر کو قرضہ جات کی فراہمی کے مختص کردہ ہدف کی صد فیصد تکمیل کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کی ہدایت۔ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہا ریڈی، میونسپل کمشنروں کے ہمراہ سوچھ سرویکشن 2020 تا 2021 ،عوامی بیت الخلاء نرسریوں کے کاموں،چھوٹے تاجروں اسٹریٹ وینڈر کو قرضہ جات کی فراہمی کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ضلع کلکٹر نے کہاکہ تیار کردہ منصوبہ کے مطابق عوام کے اشتراک کے ساتھ صفائی اقدامات کو روبہ عمل لاتے ہوئے سوچھ سرویکشن 2021 میں ضلع کو مثالی ضلع کادرجہ دلایا جاسکتا ہے۔ سابقہ میں رونماہوئی تبدیلیوں کے مدنظر مزید بہتر اقدامات کو متعارف کرائیں جیسے ترو خشک کچرے کی علحدہ علحدہ نکاسی،سانیٹری پیاڈ، ڈائیپر، ای ویسٹ و دیگر کو علحدہ کچرے دان میں جمع کرنے عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ زیر تعمیر عوامی بیت الخلاء کے کاموں کو 19 نومبر تک مکمل کیا جائے۔ عوام عوامی نمائندوں ملازمین،میپما،سوچھ بھارت، کارپوریشن، مونسپلٹی کے باہمی تعاون سے مقررہ وقت پر کاموں کی تکمیل کی جائے۔ عوامی بیت الخلا ء کے افتتاح کیلئے تاریخ مقرر کی جاچکی ہے اسکے مدنظر کاموں کو ماہ نومبر کے پہلے ہفتہ تک مکمل کیاجائے۔مقرہ وقت پرتعمیری کام مکمل نہ کئے جانے پر متعلقہ انجینئر کو نوٹس جاری کرنے کی میونسپل کمشنر کو ہدایت دی۔ آئندہ سال 2021 میں محکمہ جات کے عہدیداران کو پودوں کی خریدی کی ضرورت نہ ہو اس کے لئے اپنے نرسریوں کا قیام کرتے ہوئے پودوں کی افزائش کی جائے۔ان نرسریوں کا انعقاد اندرون 15 نومبر مکمل کرلیا جائے۔ نرسریوں کے قیام کے بعد ازاں بورڈ پینیشنگ کا انعقاد کیا جائے۔ نرسریوں میں رجسٹر کا انتظام کرتے ہوئے لگائے جارہے پودوں کے تفصیلات درج کئے جائیں۔ ہر نرسری کو ایک لاکھ پودوں کی افزائش کے مختص کردہ ہدف کے باوجود ایک لاکھ چالیس ہزار پودوں کی افزائش کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ہر ڈیویژن وارڈ واری اوینیو شجرکاری، بلاک پلانٹیشن کیلئے حسب ضرورت پودوں کا تخمینہ کرتے ہوئے پودوں کی افزائش کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ ابھی سے پودوں کی افزائش کیلئے اقدامات کے آغاز پر آئندہ سال تک ان پودوں کی اونچائی 1تا2 میٹر ہوگی اور صد فیصد ہدف کی تکمیل ممکن ہوگی۔ ہر نرسری کیلئے ایک خصوصی عہدیدار کا تعین کرتے ہوئے نرسری میں پودوں کی افزائش کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے اس کے متعلقہ اخراجات کو رجسٹر میں درج کرنے کی ہدایت دی۔ نرسریوں میں پودوں کو ہفتہ میں 3 دن پانی کی سربراہی کا خیال رکھا جائے۔ اوینیو پلانٹیشن کو ٹینکر کے ذریعہ اور بلاک پلانٹیشن کو بورویل کے ذریعہ پانی کی دستیابی کے اقدامات کئے جائیں۔ اسٹریٹ وینڈر کو صد فیصد قرضہ جات کی منظوری کی عہدیداران کو ہدایت دی۔ اس کیلئے بینکروں کے تعاون کے ساتھ برانچ واری اقدامات کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہاریڈی،مونسپل کمشنروں،میپما پی ڈی رویندر, میونسپل اے ای و دیگر نے شرکت کی۔