جنیوا : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چہارشنبہ کو میانمار کی معزول قائد آنگ سان سوچی اور سابق صدر ون مِنٹ اور دیگر کو اقتدار سے ہٹانے، قید کرنے اور رواں ہفتے کے دوران انہیں سزا سنائے جانے پر ’’سخت تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے۔ میانمار کی ایک عدالت نے پیر کے روز آنگ سان سوچی پر اختلاف رائے پر اکسانے اور کووڈ 19 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزامات درست قرار دیتے ہوئے انھیں سزا سنائی تھی۔