سوڈان میں سعودی ہاسپٹل پر حملے کی مذمت

   

ریاض : سعودی وزارت خارجہ نے مغربی سوڈان کے شہر الفاشر میں واقع سعودی ہاسپٹل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ہاسپٹل پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’یہ واقعہ بین الاقوامی قانون اورعالمی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔وزارت خارجہ نے ان خلاف ورزیوں کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ صحت اور انسانی شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔وزارت خارجہ نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے اور 15 اپریل 2023 کو جدہ اعلامیہ (سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کا معاہدہ) پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔وزارت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔