سوڈان میں قبائلی فسادات ،199 افراد ہلاک

   

دارفور: تازہ ترین اطلاع کے مطابق مغربی سوڈان کے علاقے دارفور میں قبائلی تنازعات میں 199 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سوڈان کی ڈاکٹرز کمیٹی کے بیان کے مطابق ماہ اکتوبر سے مغربی دارفور، وسطی دارفور اور جنوبی دارفور ریاستوں میں جاری جھڑپوں کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی۔کمیٹی نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ خطے میں صحت کے مرکز تک پہنچانے والوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے اور کہا کہ جانی نقصان زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ تنازعات سے متاثر ہونے والے کچھ شہری سیکورٹی کے حالات کی وجہ سے ہاسپٹلس تک نہیں پہنچ سکتے۔اقوام متحدہ نے کل اعلان کیاتھا کہ دارفور کے علاقے میں تشدد کے باعث اکتوبر سے اب تک 83,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔سوڈانی حکام نے 11 دسمبر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ دارفور میں سیکورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے 3,000 پر مشتمل فوجی فورس بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔