جنیوا : شمالی سوئٹزرلینڈ میں پرواز کے بعد گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی اور سات افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب غبارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے میٹن بوڈن سے اڑان بھری۔اگ لگنے سے غبارہ کم اونچائی سے واپس زمین پر گر گیا، 28 سے 62 سال کے درمیان چار خواتین اور تین مرد زخمی ہوئے۔