سٹہ باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کر کے ہندوستان لایا گیا

   

نئی دہلی، 13فروری(سیاست ڈاٹ کام) 2000کے مشہور کرکٹ میچ فکسنگ معاملہ کے ایک اہم ملزم سنجیو چاولہ کو جمعرات کو برطانیہ سے حوالگی کے بعد گرفتار کرکے ہندستان لایا گیا۔دہلی پولیس کے افسر نے بتایا کہ مطلوبہ سٹہ باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کرکے برطانیہ سے صبح یہاں لایا گیا اور اس سے پو چھ گچھ کی جارہی ہے ۔دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم سنجیو چاولہ کو لیکر یہاں آئی ہے ۔ چاولہ پر 2000میں ایک کرکٹ میچ فکس کرنے کا الزام ہے ۔