٭ انڈین آرمی کا ایک سپاہی اترپردیش کے میرٹھ میں جمعرات کو خوشی منانے کے دوران کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ سنیل اور اس کے ارکان خاندان دیوالی کے دوسرے روز خوشی کے عالم میں فائرنگ کرنے لگے۔ اس دوران سنیل کو ایک گولی لگی اور وہ اپنے زخمی سے جمعرات کو جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے کہا کہ سنیل کو گولی اتفاقاً لگی۔ تاہم، سنیل کے ایک کزن کو اس واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔