سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

   

اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی جس میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار کردیا جس میں ایس پی جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک بات کرانے کی اجازت نہیں۔عدالت نے ایس پی اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کرانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کرلئے۔