سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزرویشن کو کیا رد،کہا:یہ برابری کے حق کی خلاف ورزی ہے

,

   

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں مراٹھا کوٹہ رد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتا ہے۔عدالت نے کہا کہ یہ برابری کے حق کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے ریزرویشن کی حد 50 فیصد پر طے کرنے کے 1992 کے منڈلہ فیصلہ کو بڑی بینچ کے پاس بھیجنے سے انکار کردیا۔ساتھ ہی عدالت نے سرکاری نوکریوں اور داخلہ میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے سے متعلق مہاراشٹر کے قانون کو رد کردیا اور اس کو غیر آئینی قرار دیا۔بامبے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں اندرا ساہنی کے فیصلہ پر دوبارہ غور کرنے کی وجہ نہیں ملی۔جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت میں جسٹس ایل ناگیشور راو،جسٹس ایس عبدالنظیر،جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس رویندر بھٹ کی پانچ ججوں کی آئینی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔