سپریم کورٹ نے آج ایک شخص پر 5 لاکھ روپئے کا اُس وقت جرمانہ عائد کردیا جب وہ کوکاکولا اور تھمس اپ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست داخل کی تھی۔ عدالت نے عرضی گذار سے کہاکہ وہ اِس موضوع پر کوئی تکنیکی علم نہیں رکھتے۔ عدالت نے کہاکہ اُن کا وکیل یہ ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا کہ کیا آخر وہ کیوں مخصوص انہی دو برانڈس پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کررہا ہے۔