سپریم کورٹ کا فیصلہ دستور کی جیت: عمران پرتاپ گڑھی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن راجیہ سبھا اور مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین عمران پرتاپ گڑھی نے وقف ترمیمی قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے عبوری احکامات کا خیر مقدم کیا ۔ نئی دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے عبوری احکامات دراصل دستور کی جیت ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی قانون کے ذریعہ دستور پر حملہ کیا تھا ۔ یہ کسی مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ دستور کے تحفظ کا سوال تھا ۔ کانگریس پارٹی جس نے دستور بنانے میں اہم رول ادا کیا ، اس نے دستور کو بچانے کی ذمہ داری نبھائی اور سپریم کورٹ نے عبوری احکامات کے ذریعہ مخالف دستور ترمیمات پر 5 مئی تک حکم التواء جاری کیا ہے ۔1