سپریم کورٹ کو بند کردیں تو اچھا ہے، جج ارون مشرا کا ریمارک

   

نئی دہلی۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جج ارون مشرا ملک میں موجودہ حالات اور عدلیہ کے رول پر کافی افسردہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس طرح نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ ہم اس طرح کے اقدامات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اگر یونہی عاملہ کو مسلط کرنا ہے تو سپریم کورٹ کو بند کردینا بہتر ہے اور مزید بہتر ہے کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ پیسے اور طاقت کا بازار گرم ہے ۔ ارون مشرا کے ریمارکس پر حکومت کیا ردعمل ظاہر کرے گی؟ کیا اسے بھی ٹکڑے ٹکڑے گیانگ کا حصہ ہے؟کیا انہیں بھی پاکستان بھیجا جائے گا ؟