سپلائی چین و گاہکوں کی حفاظت اولین ترجیح:فلپ کارٹ

   

نئی دہلی ۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) آن لائن مارکٹ پلیس گروپ نے کہا ہے کہ اس کی سپلائی چین اور ڈلیوری کرنے والوں کے ساتھ ہی گاہکوں کی حفاظت اس کیلئے اولین ترجیح ہے ۔کمپنی نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس کے سبھی ویئرہاؤس اور ڈلیوری پارٹنر،حفاظت ؍ہاتھوں کی صاف صفائی کے سلسلے میں حکومت اورعالمی ادارہ صحت کے ذریعہ جاری ہدایات پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔ڈلیوری کے دوران سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل سپلائی چین کی سطح پر حفاظت کے سلسلے میں احتیاطی اقدامات پر عمل سختی سے کیا جارہا ہے ۔ساتھ ہی ملازمین اور ڈلیوری اسو سی ایٹ کی صحت پر بھی مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے ۔اس نے کہا کہ سپلائی چین اور لاجسٹکس نیٹ ورک کے لئے تین ہزار سے زیادہ بیداری ذرائع کا بھی انعقاد کیاگیا ہے ۔