کراچی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سچن تنڈولکر اور ویراٹ کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔یاد رہے کہ تنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ کوہلی اب تک 22 ہزار کے قریب رنز اسکور کرچکے ہیں۔تنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں کیونکہ تنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلئے بہت ہی مشکل تھا اگر وہ موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنالیتے