سچن کے بیٹے ارجن کو بھی کتے نے کاٹ لیا

   

ممبئی ۔ مبئی انڈینز کے نوجوان اور ابھرتے فاسٹ بولر ارجن تنڈولکر نے ٹورنمنٹ کے شروع میں گیند کے ساتھ شاندار مظاہرہ کے بعد دنیا کی توجہ حاصل کی تاہم، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کے مقابلے سے صرف ایک دن قبل کتے کے کاٹنے کا انکشاف کیا۔ ارجن ٹنڈولکر نے گزشتہ ماہ وانکھیڑے میں دو بارکی چمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف نئی گیند لینے کے بعد ٹورنمنٹ کے 16 ویں ایڈیشن میں اپنا انتہائی متوقع آئی پی ایل ڈیبیو کیا۔ اگرچہ وہ اس مقابلے میں کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے، لیکن انہوں نے اپنی صلاحیت کی جھلک دکھائی۔ تاہم آئی پی ایل کی پہلی وکٹ کے لیے ان کا انتظار سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ان کے اگلے ہی مقابلے میں ختم ہوا جب انہوں نے دوسری اننگز میں بھونیشورکمارکوآوٹ کیا۔ 23 سالہ باصلاحیت آل راؤنڈر 25 اپریل کو دفاعی چیمپئنز کے خلاف اپنے آؤٹ ہونے کے بعد سے ٹیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کے اہم مقابلے سے پہلے، ارجن نے انکشاف کیاکہ کتے نے کاٹا ہے۔