سڈنی اسٹیڈیم میں صرف 25 فیصد شائقین

   


سڈنی ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین7 جنوری کو تیسرے کرکٹ
ٹسٹ میں صرف 25 فیصد ناظرین ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے نیو ساؤتھ ویلز میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کے پیش نظر میدان میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی نے کہا نیو ساؤتھ ویلز میں عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مقابلے کے شہر اور این ایس ڈبلیو سے بات کررہے ہیں کہ وہ ہمارے عملے ، کھلاڑیوں ، براڈکاسٹروں ، میچ کے عہدیداروں اور شائقین کے لئے مناسب بایو سیفٹی پروٹوکال پر قدم اٹھائے جس سے ہم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرتیسرا ٹسٹ میچ مکمل سیکیورٹی کے ساتھ کراسکیں۔