سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

شمس آباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر علحدہ حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ شمس آباد کے علاقہ سات امرائی کے قریب ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے ایک بائیک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں محمد کریم 44 سالہ ساکن بنجارہ ہلز برسر موقع ہلاک ہوگئے اور کار میں سوار شیخ عبدالرحمن 15 سالہ ساکن عیدی بازار شدید زخمی ہوگئے تھے جو دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ایک اور حادثہ میں سرینواس چاری 43 سالہ اس کے ساتھی پرشوتم کے ساتھ بائیک پر شاد نگر جارہا تھا کہ راستہ میں روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں سرینواس چاری برسر موقع ہلاک ہوگیا اور پرشوتم زخمی ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔