آنجہانی آئی پی ایس ویاس میموریل سے ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فٹ پاتھ پر غیر مجاز قبضے ، تلنگانہ میں روڈ ایکسیڈنٹس کی اصل وجہ ہے ۔ ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی نے پیر کو یہ بات بتائی ۔ 23 ویں میموریل لکچر آئی پی ایس آفیسر آنجہانی کے ایس ویاس پر یادگاری خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ایک تہائی روڈ ایکسیڈنٹس شہر میں پیدل راہرو ہوتے ہیں ۔ اگر ہم فٹ پاتھس کو پیدل راہروں کے لیے محفوظ رکھیں اور انہیں قبضوں سے آزاد رکھیں تو وہ سڑک کا استعمال نہیں کریں گے جس کے نتیجہ میں ہم عوام کی جان کی حفاظت کرسکیں گے ۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ اگر پولیس ، محکمہ صحت کے عہدیداروں کی مدد سے ’ عوامی مقامات ‘ پر تمباکو نوشی سختی سے امتناع عائد کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو عوامی صحت پر زبردست اثر پڑے گا ۔ قبل ازیں ڈائرکٹر تلنگانہ ریاستی پولیس اکیڈیمی سنتوش مہرہ نے کہا کہ گرے ہاونڈس اور ایس آئی بی ، دو باوقار اداروں کو آنجہانی آئی پی ایس عہدیدار ویاس نے قائم کئے جسے ملک کی ہر ریاست کو اس کی تقلید کرنی چاہئے ۔ ان کے نظریہ اور سوچ کا ڈائنامک نفاذ نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے بائیں محاذ کے شدت پسندانہ نظریات کا قلع قمع کیا ۔ ۔