حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) شہر اور اُس کے مضافات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں آئے دن سڑک حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سائبرآباد کے علاقہ چندانگر نلہ گنڈلہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں تیز رفتار ریڈیمکس ٹرک نے وہاں موجود کاروں اور موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔ چندا نگر پولیس نے علاقہ کا سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کیا جس میں یہ صاف ظاہر ہوا کہ ٹرک ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلائی جس کے نتیجہ میں کانکریٹ کی گاڑی اُلٹ گئی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔