حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) نلگنڈہ ضلع میں اتوار کی صبح سڑک حادثہ میں دو ہلاک اور تین مسافر زخمی ہوگئے۔ نیشنل ہائی وے 65 پر سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو ہلاک ہوگئے اور تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ تمام مسافروں کا تعلق حیدرآباد کے الوال سے ہے جو وجئے واڑہ جارہے تھے۔ لاری ڈرائیور نیشنل ہائی وے پر چائے نوشی کیلئے ٹرک کو سڑک کے کنارے روکنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ش