سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ اے راملو جو پیشہ سے سوپر وائزراور توک گوڑہ کا ساکن تھا ۔ /17 جولائی کو وہ پہاڑی شریف علاقہ سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار اشوک لی لینڈ لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں راملو شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے خانگی دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔