سڑک حادثہ میں شوہر بیوی ہلاک

   

یلاریڈی ۔ موت میں بھی اس جوڑے کے ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا ۔، سڑک حادثہ میں شوہر بیوی دونوں ہلاک ہوگئے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جلال پور علاقہ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ لکشمیا 56 سالہ چترامال نظام پیٹ سے جلال پور کو ٹی وی ایس گاڑی پر آرہے تھے کہ قومی شاہراہ پر یو ٹرن لے رہے تھے کہ اس وقت ناندیڑ سے حیدرآباد کو جارہی لاری ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی ۔ جس کے بعد بیوی چتراماں مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی اور شوہر لکشمیا کو دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے بھی دم توڑ دیا ۔ اس طرح اس حادثہ میں زندگی ساتھ گذارنے والے یہ دونوں میاں بیوی موت میں بھی ساتھ ساتھ رہے ۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی جلال پور علاقہ میں ٍغم کی لہر دوڑ گئی ۔ ان دونوں کو چھ بیٹے ہیں ۔