سڑک حادثہ میں فیروز خان کی دختر ہلاک

   

شمس آباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) شمس آباد سات امرائی میں کل رات سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ آر جی آئی انسپکٹر نے بتایا کہ کل رات ایئرپورٹ سے حیدرآباد جاتے وقت تیز رفتار کار نمبر TS 13 EV 5243 سات امرائی کے قریب روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار مرزا علی اور دیا کو زخم آئے اور تانیا شدید زخمی ہوگئی تھیں ، دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تانیا کو مردہ قرار دیا گیا ۔ مہلوک تانیا سینئر کانگریس لیڈر نامپلی فیروز خان کی دختر تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔