حیدرآباد ۔ یکم فبروری (سیاست نیوز) شہر میں خطرناک ڈرائیونگ کے نتیجہ میں آئے دن خطرناک سڑک حادثات پیش آرہے ہیں ۔ آج صبح اوپل کے علاقے حبشی گوڑہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک معمر شخص کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ انجنیلو آج صبح اوپل حبشی گوڑہ سے اپنی ٹی وی اسکوٹی پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں انجینیلو کے سر پر گہرا زخم آیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس اوپل نے متوفی کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور ٹرک کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔