ریاض۔ سعودی عرب میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق الجوف علاقے میں واقع سکاکا کی سبزی منڈی میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دْکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس آتشزدگی کے باعث 42 دْکانیں اور ان میں موجود سامان جل کر تباہ ہو گیا جس سے لاکھوں ریال کا مالی نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے انسانی جان محفوظ رہی۔الجوف ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبد الرحمان بن عبد العزیز الضویحی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سبزی منڈی میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر روانہ کر دیا گیا۔آگ پر بہت کم وقت میں کامیاب پا لیا گیا۔
