سکسیس گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین کی فریضہ حج سے واپسی پر استقبال

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : سکسیس دی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین جناب عرفان اللہ ، ادارہ کی ڈائرکٹر محترمہ ثمینہ عرفان اور ان کے فرزند عزیزم عفان ، ان کی صاحبزادی عزیزہ امامہ پر مشتمل یہ مختصر سا قافلہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے وطن لوٹ آئے ۔ چار خوش نصیب حجاج اور حاجی پر مشتمل اس قافلہ کی واپسی پر سکسیس دی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے اساتذہ سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں خانہ کعبہ کا دیدار ، مسجد نبویؐ کی زیارت سمیت حج سے متعلق دیگر ارکان کی تکمیل ادائیگی کے ذریعہ فریضہ مقدسہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور وطن واپسی پر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ اسکول کے اساتذہ سمیت دیگر عملے نے کہا اللہ رب العزت آپ تمام کے حج سمیت دیگر عبادات کو شرف قبولیت سے نوازے اور بار بار پروردگار آپ کو یہ عظیم موقع عطا فرمائے ۔ اس موقع پر اسکول کے ذمہ دار جناب عرفان اللہ اور محترمہ ثمینہ عرفان نے اپنے اسکول کے تمام اساتذہ و عملہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے میری یہی دعا ہے کہ پروردگار آپ تمام لوگوں کو بھی یہ موقع عطا فرمائے اور آپ بھی ان مقامات مقدسہ کی زیارت کریں ۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام لوگوں کو بھی حقیقی حاجی بنائے ۔۔