سکما ۔ چھتیس گڑھ کے ضلع سکمامیں پولیس نے انعامی نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ، جگرگنڈہ تھانہ علاقہ کے کمارگوڈا کیمپ سے سی آر پی ایف اور ڈی آر جی کے جوانوں کی مشترکہ دستہ نے علاقہ تسلط کے دوران اتوار کے روز جگرگنڈہ تھانہ علاقہ کے بنپلی نارا کے قریب ایک لاکھ انعام کے نکسلی کمانڈر موچاکی موٹو ، اور ڈی ایم کے ایم ایس ممبر موچاکی پانڈو کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان نکسلیوں سے بڑی تعداد میں بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔ پیر کو دونوں نکسلیوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔