سکندرآباد اسٹیشن میں احتجاج میں شامل نوجوان کا اقدام خودکشی

   

حیدرآباد 22جون(یواین آئی) فوج میں بھرتی کیلئے مرکز کی اسکیم اگنی پتھ کو واپس لینے کے مطالبہ پر سکندرآباد اسٹیشن پر پُرتشدد احتجاج میں شامل ایک نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گووند اجئے نامی نوجوان احتجاج میں شامل تھا۔اس نے احتجاج کے دوران ایک ٹی وی چینل پر مرکز کی اسکیم کی مخالفت کی تھی۔ احتجاجیوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع پر چارصفحات پر خودکشی نوٹ لکھ کر واٹس اپ گروپ میں پوسٹ کردیااور خودکشی کی کوشش کی۔اس کو علاج کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔