سکندرآباد سے مقابلہ کیلئے کانگریس و بی جے پی میں امیدوار نہیں : ناگیندر

   

حیدرآباد 7 مارچ ( این ایس ایس ) سابق ریاستی وزیر و ٹی آر ایس لیڈر ڈی ناگیندر نے آج کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے پاس لوک سبھا انتخابات کیلئے سکندرآباد حلقہ سے کوئی امیدوار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کانگریس کے پاس سکندرآباد سے مقابلہ کیلئے امیدوار نہیں ہے وہیں بی جے پی کے پاس تلنگانہ میں کیڈر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کانگریس امیدواروں کی تلاش میں ہے کیونکہ کوئی وہاں سے مقابلہ کیلئے تیار نہیں ہے ۔ ناگیندر نے کہا کہ ٹی آر ایس کو سکندرآباد حلقہ میں اقلیتوں کے ووٹ حاصل ہونگے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ ٹی آر ایس کو تلنگانہ میں 16 نشستیں حاصل ہونگی ۔