سکندرآباد میں مورتی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ‘ کشن ریڈی کا دورہ

   

حیدرآباد 14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد مونڈہ مارکٹ میں ایک مندر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا ۔ اطلاع پر مقامی افراد ، سیاسی قائدین اور زعفرانی تنظیموں نے مقام کا معائنہ کیا اور حکومت کو نشانہ بنایا ۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے مندر کا دورہ کرکے سی وی آنند حیدرآباد کمشنر سے بات کی اور مورتی کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دلانے اور حالات کو پرامن رکھنے کو کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جے پر پابندی کی گئی اور اُس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور مندروں کی حفاظت کیلئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ ہی نہیں ہے ۔ ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناکر انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملہ میں ناکام ہوچکی ہے خاص کر لا اینڈ آرڈر معاملے میں بالکل ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔ گوشہ محل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو پولیس نے گھر پر نظربند کرکے اطراف سیکوریٹی کو بڑھادیا گیا ۔ش