سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقوں کے عوام کے مسائل حل کرنے پر زور

   

وزیردفاع نرملا سیتارامن کو بنڈارو دتاتریہ ایم پی کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 2 فبروری (سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے وزیردفاع نرملا سیتارامن سے سکندرآباد کنٹونمنٹ کے علاقوں میں رہنے والوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ میں عوام کیلئے سڑکوں کو پھر سے کھول دینے پر وزیردفاع سے اظہارتشکر کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس کی وصولی کو ختم کرنے پر غور کیا جائے جنہیں کوئی دوسرا متبادل راستہ نہیں ہے اور انہیں روزانہ ٹول روڈ سے گذرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرویس چارجس بقایہ جات کو دیر تک زیرالتواء نہ رکھا جائے اور یہ جلد ادا کردیئے جائیں۔ مرکزی وزیر کو ایک مکتوب میں اوران سے شخصی طور پر نئی دہلی میں کی گئی نمائندگی میں بھی بورڈ ممبرس کو کئی مسائل کا سامنا ہے اور اس سلسلہ میں وقتاً فوقتاً نمائندگی کی جارہی ہے۔ امکنہ اراضی کا الاٹمنٹ جوکہ طویل مدت سے زیرالتواء ہے۔ آبرسانی بلز کی وصولی اور واٹر کنکشنس میں میونسپل کارپوریشن قواعد کو اختیار کیا جانا چاہئے۔ بی آر ایس بھی زیرالتواء ہے اسے تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ بورڈ کیلئے آمدنی پیدا ہوسکے۔