سکھ مت کے گرو گوبند سنگھ کی یوم پیدائش پر پرکاش اُتسو

   

این ٹی آر گارڈن میںآج وشال دیوان،سکھ مت کے عقیدتمندوں کی شرکت
حیدرآباد۔/11جنوری، ( پریس نوٹ ) سکھ مت کے دسویں گرو سری گرو گوبند سنگھ جی بانی خالصہ پنتھ کی یوم پیدائش کے موقع پر آج ایک رنگ برنگی نگر کیرتن کا اہتمام کیا گیا۔ اس ضمن میں پربندھک کمیٹی آف سنٹرل گردوارہ صاحب گولی گوڑہ کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جو سنٹرل گردوارہ صاحب سے براہ گولیگوڑہ گرو سنگھ صاحب،اشوک بازار، افضل گنج، سدی عنبر بازار، معظم جاہی مارکٹ، جامباغ اور پتلی باؤلی سے ہوتے ہوئے پھر دوبارہ گردوارہ پہنچی۔ پربندھک کمیٹی کے صدر ایس اندر سنگھ اور جنرل سکریٹری ایس جوگیندر سنگھ کے بموجب اس ریالی میں تقریباً 20 ہزار مرد و خواتین عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ کالگیدھر جتھا اور دیگر جتھوں نے سکھ مت کے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔ اسی دوران انہوں نیکہا کہ 13 جنوری کو صبح 10:30 تا 4 بجے دن کے درمیان این ٹی آر گراؤنڈس نزد واقع این ٹی آر گارڈنس، خیریت آباد میں وشال دیوان منعقد ہوگا جس میں 25 تا30 ہزار سکھ مت کے عقیدتمندوں کی شرکت متوقع ہے۔ بھائی اونکار سنگھ جی( اونا صاحب پنجاب )، بھائی رویندر سنگھ جی ( دہلی ) ، بھائی ہری سنگھ جی، گیانی ہرنیک سنگھ، بھائی جگبیر سنگھ جی اور دیگر ممتاز راگی جتھے شاباد کیرتن پیش کریں گے۔