سکھ کمیونٹی خوفزدہ تاہم قانون کی بالادستی قائم : ٹروڈو

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ کمیونٹی کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام پر یقین رکھیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹورنٹو میں منعقد سکھوں کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کے اکثر افراد پریشان ہیں اور شاید اس وقت خوفزدہ بھی ہوں لیکن انصاف کے نظام پر یقین کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون رہنا چاہیے اور جمہوری اصولوں اور نظام عدل کی طرف جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان میں ثابت قدم رہیں۔خیال رہے کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے الزام میں جمعے کو وینکوور سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ گرفتاریاں اہم ہیں کیونکہ کینیڈا میں قانون کی حکمرانی ہے جہاں انصاف کا نظام مضبوط اور خودمختار ہے اور تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بنیادی عزم موجود ہے۔جمعہ کو انڈیا سے تعلق رکھنے والے 22 اور 28 سال کی عمروں کے دو نوجوانوں کو قتل اور سازش کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان مشتبہ افراد کے انڈین حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور آیا دیگر افراد بھی اس واقعے میں ملوث ہیں۔