سہیل اور سیما خان کا طلاق کا فیصلہ

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ فلم ساز سہیل خان نے اپنی اہلیہ ماڈل سیما خان سے شادی کے 24 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سہیل اور سیما نے ممبئی کی فیملی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی جن کے دو بچے بھی ہیں۔ ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کے میل نہ ہونے کے سبب دونوں گزشتہ چند سالوں سے الگ ہیں۔