حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی قیادت والی سہ رکنی کمیٹی نے آج تین ٹیچرس تنظیموں تلنگانہ ٹیچرس یونین ‘ تلنگانہ راشٹرا ٹیچرس فیڈریشن اور راشٹرا اپادھیایا پریشد کے نمائندوں سے بی آر کے بھون میں تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی ہدایات کے مطابق کمیٹی نے تینوں تنظیموں سے پی آر ایس سفارشات اور ملازمین سے متعلق دوسرے امور پر بات چیت کی ہے ۔ چیف سکریٹریز نے ان تنظیموں کے نمائندوں کو تیقن دیا کہ پی آر سی سفارشات سے متعلق امور جو یونینوں نے اٹھائے ہیں انہیں چیف منسٹر کے علم میں لایا جائیگا جس کے بعد وہ قطعی فیصلہ کرینگے ۔ پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشنا راو ‘ پرنسپل سکریٹری آبپاشی رجت کمار ‘ تلنگانہ ٹیچرس یونین کے ریاستی صدر منی پال ریڈی ‘ تلنگانہ راشٹرا ٹیچرس فیڈریشن کے صدر اشوک کمار کے علاوہ راشٹرا اپادھیایا پنڈت پریشد کے صدر سی جگدیش موجود تھے ۔