ممبئی ، 27 جولائی (ایجنسیز) موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس پر طوفان پربا کر دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سیارہ کا بزنس 20 کروڑ روپے ہورہا ہے۔ ریلیز کے پہلے ہفتے میں اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم نے انڈیا باکس آفس پر دھوم مچائی جبکہ دوسرے ہفتے بھی فلم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ ایک ہفتے میں فلم نے مجموعی طور پر 25.175 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جس میں انڈیا باکس آفس پر کیا گیا کاروبار بھی شامل ہے۔ فلم نے ڈومیسٹک باکس آفس پر اجے دیوگن، ابھیشیک بچن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ اور عامر خان کی فلم ’ستارے زمیں پر‘ (62.160 کروڑ روپے)کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔ باکس آفس پر ’سیارہ‘ نے دسویں روز کے اعداد و شمار کے مطابق میں228.93 کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے اور اجے دیوگن اور رتیش دیشمکھ کی فلم ’ریڈ2‘ (80.178 کروڑ روپے)کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ بزنس کرنے و الی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اب ’سیارہ‘ وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ کی فلم ’چھاوا‘سے پیچھے ہے جس نے ہندی زبان میں 585 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ’چھاوا‘ کا لائف ٹائم بزنس ’سیارہ‘ کی پہنچ سے باہر ہے۔ ’سیارہ‘ انڈیا باکس آفس پر 400 کروڑ روپے جبکہ مقامی باکس آفس پر 500 کروڑ روپے تک کا کاروبار کر سکتی ہے۔ ’سیارہ‘، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ (57.188کروڑ روپے)کے بعد رومانس کے شعبے میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اور اس کا اگلا نشانہ شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ کاریکارڈ توڑنا ہے۔