ممبئی..بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پر تنقید کرنیوالے سیاستدانوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے سیاستدانوں کو اداکاراوں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے۔سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے بے شرم رنگ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء کی جانب سے دی گئی دھمکی کا ااسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بات لکھی۔دپیکا پڈوکون نے جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں بی جے پی کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا کا بیان بھی دیا گیا تھا۔ناروتم مِشرا نے ایک روز قبل ہی دھمکی دی تھی کہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ ان کے گانے بے شرم رنگ میں اداکارہ کو ہندووں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر اسے نیم عریاں دکھایا گیا ہے۔