سیاسی اقدار تیزی سے تنزلی کا شکار ، سیول سرونٹ ڈے تقریب سے وینکیا نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد۔24اپریل(سیاست نیوز) ملک میں سیاسی اقدار تیزی سے تنزلی کا شکار ہورہے ہیں ‘ سرکاری عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنے رہنمایانہ کردارکو ادا کرنے میں مفاہمت نہ کرے بلکہ ممکنہ حد تک ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔ سابق نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے ’’سیول سروینٹ ڈے‘ ‘ کے موقع پر شہر حیدرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں سیاستدانوں‘ عہدیداروںاور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو متحدہ طور پر ملک کی ترقی کے لئے خدمات انجام دینے پر توجہ دینی چاہئے ۔ سابق صد رجمہوریہ ہند نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جس رفتار سے سیاسی اقتدار تنزلی کا شکار ہورہے ہیں وہ انتہائی حیرت انگیز ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے قانون ساز ادارے بھی سیاسی اکھاڑوں میں تبدیل ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی اے ایس عہدیدار ملک میں حالات کو بہتر بنانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ آئی اے ایس عہدیدار‘ سیاستدان‘ ذرائع ابلاغ کے ادارے و نمائندے اگر غیر جانبدارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ملک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہیںتو ایسی صورت میں ملک کی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔مسٹر وینکیا نائیڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانوی سامراج نے صرف ملک کے اثاثوں کو نہیں لوٹا بلکہ اب بھی وہ صلاحیتوں کو لوٹ رہے ہیں ۔انہو ںنے ہندستانی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ترقیاتی ایجنڈہ کو اہمیت دیتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی کو یقینی بنائیں اور ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والی کوششوں کو ناکام بنائیں۔ م