مینار گارڈن نیاپل پر انعقاد، پڑوسی ریاستو ں کے مندوبین کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔ 8اکٹوبر ( سیاست نیوز ) انسانی فطرت میں یہ بات پوشیدہ ہے کہ وہ جیسے جیسے اپنی زندگی کی منزلیں طئے کرتے جاتا ہے تو اس میں مسرت و شادمانی پیدا ہوتی ہے ۔ اسی طرح جب وہ اپنی 100ویں منزل میں قدم رکھتا ہے تو اس کی خوشی کا عالم ہی کچھ اور ہوتا ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ اسی طرح ’’سیاست اور ملت فنڈ ‘‘ نے جب رشتوں کیلئے دوبدو ملاقات پروگرام کا آغاز کیا اور ملت کے لڑکے اور لڑکیوں کے والدین کی الجھنوں کو دور کرتے ہوئے انہیں آسانیاں فراہم کی اور انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم دیا اور بتایا کہ رشتوں کا انتخاب اہلیت اور خداترسی کی بنیادوں پر ہو تو شادیاں آسان و سہل طور پر انجام پائیں گی اور اس سے رب کی رضا و خوشنودی بھی حاصل ہوگی ، جس پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے لبیک کہا اور سیاست اور ملت فنڈ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ یہاں تک یہ دوبدو ملاقات پروگرام شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں منعقد ہوا جس کے ذریعہ والدین اور سرپرستوں نے ایک چھت تلے کم تعلیم یافتہ ، معذور لڑکے اور لڑکیوں سے لے کر اعلیٰ تعلیم یافتہ ، فنی قابلیت رکھنے والے لڑکیوں کا انتخاب کرسکے ۔ پہلے دوبدو پروگرام سے لے کر 99ویں پروگرام تک دیکھا گیا کہ والدین نے اس ملاقات پروگرام میں بڑی دلچسپی ، دلجوئی سے رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے تعاون کیا ۔ الحمدللہ سیاست اور ملت فنڈ کا یہ 100واں پروگرام اتوار 13 اکٹوبر 10بجے تا 4بجے شام مینار گارڈن نزد سالار جنگ میوزیم نیا پل روڈ پر منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست ‘‘ صدارت کریں گے ۔ جب کہ بتایا گیا کہ ریاست تلنگانہ نے آندھراپردیش اور پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا ، کرناٹک سے مندوبین شرکت کریں گے ۔ حسب سابق کی طرح یہ پروگرام والدین اور سرپرستوں کیلئے رشتوں کو ئے کرنے میں مددگار معاون ثابت ہوگا ۔ اس لئے والدین کو چاہیئے کہ و اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا رجسٹریشن کروانے کیلئے فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ساتھ میں ضرور رکھیں اور جنہوں نے اب تک اپنے بائیو ڈاٹا رجسٹریشن نہیں کروائے ہیں وہ بھی کرواسکتے ہیں اور ساتھ ہی نئے رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا رہے گی اور انہیں رجسٹریشن کارڈ بھی دیا جائے گا ۔ والدین کیلئے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا کو آن لائن کرنے کیلئے سہولت رکھی گئی ہے تاکہ وہ کمپیوٹرس کی مدد سے رشتے تلاش کرسکتے ہیں ۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام نے بتایا کہ 100ویں دوبدو ملاقات پروگرام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے اس بات کی اُمید ظاہر کی کہ یہ پروگرام بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔ اس دوبدو پروگرام کو بھی شہر حیدرآباد کے علاوہ عالمی سطح تک پہنچانے کیلئے راست ٹیلی کاسٹ و یوٹیوب، فیس بک اور دیگر کے ساتھ ’’سیاست ٹی وی ‘‘ کے ذریعہ ناظرین تک پہنچایا جائے گا تاکہ ملک اور بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی اپنے اپنے مقامات پر اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکے ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 سے حاصل کرسکتے ہیں ۔