سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 98 واں دوبدو ملاقات پروگرام

,

   

جھلکیاں
l سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام 98 واں دوبدو ملاقات پروگرام رائل ریجنسی گارڈن ، آصف نگر میں منعقد ہوا ۔
l 98 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہزاکسلینسی علامہ آیت اللہ مہدوی ، مہدوی پور ( ایران کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنائی کے نمائندہ نے شرکت کی ۔۔
l علامہ آیت اللہ مہدوی ، مہدوی پور نے اپنے خصوصی خطاب میں رشتوں کے انتخاب میں اسلامی اصول و آداب کا لحاظ رکھنے کی تلقین کی ۔
l انہوں نے کہا کہ لڑکا اور لڑکی کا رشتہ ازدواج سے منسلک ہونا صرف رسمی طور پر نہیں ہوا کرتا بلکہ مرد اور عورت اس بندھن میں بندھ جانے کے بعد اپنی عصمت و عفت و ناموس کی حفاظت کرتے ہیں ۔
l علامہ آیت اللہ ومہدی مہدوی پور کی تقریر جو فارسی زبان میں کی گئی اس کا اردو ترجمہ مولانا قمر حسین رضوی نے کیا ۔
l علامہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ سیاست اور ملت فنڈ کے اس پلیٹ فارم سے والدین اپنے لڑکوں کی شادیوں کو طئے کرتے ہوئے نوجوانوں کی فکری ، و عملی تربیت میں حصہ ادا کریں گے ۔۔
l علامہ آیت اللہ مہدوی ، مہدوی پور نے شادی سے پہلے اور شادی کے بعد سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے کی جانے والی سعی ( کونسلنگ ) پر اپنی خوشنودی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مختلف کاونٹر پر پہنچ کر پروگرام سے واقفیت حاصل کی ۔ اس پروگرام میں بہت سارے کاونٹرس تعلیمی اعتبار سے لگائے گئے تھے وہیں عقد ثانی اور معذورین کا بھی لگایا گیا ۔ علامہ آیت اللہ مہدوی نے اس پر بھی مبارکباد دی ۔۔
l علامہ آیت اللہ مہدوی ، مہدوی پور کے ساتھ آئے ہوئے ایران کے نمائندے علامہ مولانا قمر حسین رضوی ، ڈاکٹر شوکت علی مرزا ، منیجنگ ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈ ، جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں کو عنقریب ہونے والے 100 ویں دوبہ دو ملاقات پروگرام کی مبارکباد پیش کی ۔
l دو بہ دو ملاقات پروگرام میں لڑکوں کے / اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے گئے ۔
l جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام نے والدین کی رہبری و رہنمائی کی اور انتظامات کی نگرانی کی ۔۔
l سیاست ٹی وی ، یو ٹیوب ، فیس بک کے ذریعہ اس دو بہ دو پروگرام کو ملکی اور عالمی سطح تک پہنچانے کے لیے نظم کیا گیا ۔۔
l شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کے تنازعات کی یکسوئی سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے کی جاتی ہے مقررین اور دوبدو پروگرام میں شرکت کرنے والوں نے سراہنا کی ۔۔