سیاست ایجوکیشن فیر۔ شرکت کے کیا فائیدے ہیں

,

   

روزنامہ ’سیاست‘ اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی بہ تعاون لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے مشترکہ زیراہتمام انجینئرنگ ، میڈیسن ، فارمیسی ، مینجمنٹ اور بی ایڈ اسٹوڈنٹس اور اولیائے طلبہ و سرپرستوں کیلئے یکم ، 2اور 3نومبر 2020ء کو محبوب حسین جگر ہال واقع احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس حیدرآباد میں صبح 11 تا 5بجے شام کے درمیان سیاست ایجوکیشن فیر منعقد ہوگا جس سے لامحدود فائیدے ہوں گے ۔
(1)ایک ہی چھت تلے ادارہ جات کے نمائندوں سے بالمشافہ ملاقات
ایجوکیشن فیر میں مختلف تعلیمی ادارہ جات کے نمائندے ایک ہی چھت تلے دستیاب رہیں گے ۔ایجوکیشن فیر کا مقصد طلبہ کو کالج کے نمائندوں سے راست ملاقات ہے ۔ دوران فیر امیدوار کو کالج کا استطاعت کے مطابق ایک ہی چھت تلے انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
(2)امیدواروں کی مکمل رہنمائی اور کونسلنگ کی پیشکش :
بہت سارے امیدوار کم علمی کی وجہ سے کورسیس اور کالج کے انتخاب میں غلطی کر بیٹھتے ہیں یہی نہیں بلکہ انہیں شہر اور اطراف شہر میں واقع کالجس اور ان کے کورسیس کی پیشکش کی بھی اطلاع نہیں رہتی ۔ تاہم ایجوکیشن فیر میں شرکت کے ذریعہ صدور ادارہ جات کی رہنمائی و رہبری اور کونسلنگ کے ذریعہ امیدواروں کے سامنے تمام تر تفصیلات رکھ کر انہیں کورس اور کالج کے انتخاب کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ امیدوار اپنے داخلہ سے متعلق سوالات کرنے کے علاوہ شک و شبہات کا ازالہ کرنے اور فیکلٹی کورسیس وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی سہولت رہے گی ۔ شہر میں واقع تمام کالجس کے نمائندے کالجس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دستیاب رہیں گے اور اکیڈیمک پراسیس کی رہنمائی کریں گے ۔
(3) منتخب امیدواروں کو اسکالرشپس یا رعایتی فیس :
منتخب کالجس میں بھاری فیس آمد و رفت کے اخراجات اہم مسئلہ رہتا ہے ۔ تاہم ایجوکیشن فیر امیدوار کو اسکالرشپس اور رعایتی فیس پر کورسیس سے واقف کرواتا ہے ۔ کالجس کی پیشکش سے اپنی استطاعت کے مطابق داخلہ ، زیادہ سے زیادہ اسکالرشپس اور فیس سے استثنیٰ جیسے مواقع سے متعلق صدور ادارہ جات واقف کروائیں گے ۔
(4) اہلیتی شرائط :
اپنی قابلیت اور اہلیت کے مطابق متعلقہ کالج اور کورس میں داخلہ اہمیت رکھتا ہے ۔ تاہم اس کیلئے انتخاب کا بہترین طریقہ کالجس کے نمائندوں سے راست مشاورت کیلئے دی سیاست ایجوکیشن فیر آپ کے پروفائیل کو مزید استحکام بخشے گا اور اس کیلئے کوئی اضافی خرچ کرنا نہیں پڑے گا ۔
(5) نئے کورسیس کا احاطہ :
ایجوکیشن فیر میں شرکت کے ذریعہ متعدد کورسیس میں دستیاب مواقع سے آپ اپنے استطاعت کے مطابق دلچسپی کے ذریعہ انتخاب کے موقع سے استفادہ کا موقع فراہم رہے گا ۔ اگرچہ کہ آپ کالج اور کورس کے انتخاب کیلئے ادخال درخواست کامن بنالیا ہو تو اپنے آپشن کے انتخاب کا زرین موقع رہے گا ۔ اپنی ضروریات کے لحاظ سے کورس کا انتخاب اور اپنے نشانہ کی تکمیل کو بھی ایک بہترین موقع فراہم رہے گا ۔اس کیلئے متعدد کالجس کے نمائندے آپ کی ضرورت کو پیش نظر رکھ کر آپ کی رہنمائی کریں گے ۔ بہت سارے طلبہ معلومات کے فقدان کے باعث پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتے ہیں تاہم ایجوکیشن فیر آپ کیلئے ایک بہترین پلاٹ فارم فراہم کرے گا ۔
(6) ماہرین سمینارس :
ایجوکیشن فیر نے مرحلہ وار سمینار منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے ذریعہ طلبہ کو اپنی صلاحیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گا جس کیلئے تجربہ کار اورماہرین سمینارس کی خدمات حاصل رہے گی ۔ سمینارس میںنامور کالجس کے کونسلرس ، ہیڈس اور نمائندے نمائندگی کریں گے اور طلبہ کی تابناک مستقبل کے مواقع سے واقف کروائیں گے ۔
(7)ایجوکیشن فیر ہی رہنمائی کا ایک واحد مرکز
جہاں نہ صرف کالجس بلکہ ان کے ملازمین کے ساتھ آپ کے نیٹ ورک کی مرکزیت کو فروغ دے گا ۔ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ آپ اپنے خیالات کے اظہار سے پس و پیش نہ کریں بلکہ اطلاعات حاصل کرنے میں آگے رہیں تاکہ دیگر طلبہ کی بھی بہترین رہنمائیہوسکے ۔ سیاست ایجوکیشن فیر میں کریئر کونسلر ایم اے حمیدطلبہ اور اولیائے طلبہ کی رہنمائی اور رہبری کریں گے اور مواقع سے متعلق واقف کروائیں گے ۔ مذکورہ بالا پوئنٹس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں کیونکہ اپنے میں بعض وقت مشکلات درپیش رہتی ہیں کہ کس کالج کا کونسے شہر میں انتخاب کیا جائے لیکن ایجوکیشن فیر آپ کی بہترین رہنمائی اور رہبری کا مرکز بنانے کی ممدومعاون ثابت ہوگا ۔ روزنامہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن بہ تعاون لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے مشترکہ زیراہتمام منعقد شدنی اس ایجوکیشن فیر میں انجینئرنگ ، میڈیسن ،فارمیسی ، مینجمنٹ اور بی ایڈ طلبہ اور ان کے سر پرستوں کیلئے بہترین موقع ثابت ہوگا ۔
سیاست ایجوکیشن فیر :
یکم ، 2اور 3نومبر2020’ بروز اتوار پیر اورمنگل
محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس حیدرآباد
اوقات کار صبح 11تا 5بجے شام